Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 31 جولائی ، 2025 | Thursday , July   31, 2025
جمعرات ، 31 جولائی ، 2025 | Thursday , July   31, 2025

تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں بارش سے کسانوں میں مسرت کی لہر

حیدرآباد - - - - -دونوںتلگو ریاستوںتلنگانہ اور آندھراپریش کے بیشتر مقامات پرگزشتہ رات بارش ہوئی ۔بارش کے سبب کسانوںمیںمسرت کی لہر دیکھی جارہی ہے ۔اسی دوران محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شمال مغربی خلیج بنگال میںہوا کے دباؤ میںکمی کے زیر اثر آئندہ 24گھنٹوں کے دوران دونوںتلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں اوسط سے تیز بارش ہوگی۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ہوا کے دباؤمیںکمی کا علاقہ اس ماہ کی 18یا19کو مزید شدت اختیار کریگا۔اس دوران ناگاولی ندی میں سیلاب کی وجہ سے آندھراپردیش اور اوڈیشہ کے درمیان ٹریفک متاثر رہی۔وجئے نگرم ضلع کے کوراماڈو منڈل کے کئی گاوں سیلاب کے پانی میں ڈوب گئے۔رائے گڑھ ضلع میں تیرووالی کے مقام پر ایک ریلوے برج ٹوٹ گیااور آندھراپردیش و اوڈیشہ کے درمیان کئی ٹرینیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

شیئر: