Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 04 فروری ، 2026 | Wednesday , February   04, 2026
بدھ ، 04 فروری ، 2026 | Wednesday , February   04, 2026

پاک وہند کے ڈی جی ایم اوز میں رابطہ

راولپنڈی ... پاک وہند کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان پیرکو ہاٹ لائن پر رابطہ ہو اہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وادی نیلم میں پاک فوج کی گاڑی کو نشانہ بنائے جانے پر سخت احتجاج کیا گیا ۔ہندوستانی فائرنگ سے4 جوان جاں بحق ہوئے تھے ۔ پاک فوج کے ڈی جی ایم او نے کہا کہ ایسے واقعات سے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی پھر بڑھ سکتی ہے ۔ ہندوستانی کارروائیوں سے امن واستحکام کی کوششیں متاثر ہو ں گی ۔پاکستان کی جانب سے آئندہ ایسے واقعات کا موثر جواب دیا جائے گا ۔

 

شیئر: