Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 31 جولائی ، 2025 | Thursday , July   31, 2025
جمعرات ، 31 جولائی ، 2025 | Thursday , July   31, 2025

قربانی بجٹ کہا ں خرچ کیاجائے؟

ریاض۔۔۔۔سعودی سربرآوردہ علماء بورڈ کے رکن اور مشیر ایوان شاہی شیخ ڈاکٹر عبداللہ المطلق نے واضح کیاہے کہ سعودی شہری ہرسال اپنے متوفی رشتے داروں کے نام سے قربانی پر 800ملین ریال خرچ کررہے ہیں ۔ نبی کریم نے متوفی اعزہ کی جانب سے قربانی کاکبھی کوئی حکم نہیں دیا۔ شیخ المطلق نے مطالبہ کیا کہ متوفی کے نام سے قربانی کے بجائے کوئی فلاحی منصوبہ شروع کیا جائے اورقربانی کیلئے خرچ کی جانیوالی رقم اس کیلئے مختص کردی جائے ،غریبوں کی رہائش ، ناداروں کی بنیادی ضرورتوں کی تکمیل اور علاج وغیرہ اس رقم سے کیا جائے۔ انہوں نے سعودی چینل 1پر فتویٰ پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ رسول اللہ نے ہمیں ہر سال قربانی کی ہدایت کی تھی ، رواج یہ ہوگیا ہے کہ لوگ اپنے متوفی اعزہ کی جانب سے قربانی کرتے ہیں اور اپنی طرف سے قربانی نہیں دیتے ۔عام طور پر 800ملین ریال کے لگ بھگ قربانی پر خرچ کردیئے جاتے ہیں۔ اگر 400ملین ریال فلاحی انجمنوں کو دیدیئے جائیں تو وہ اس سے غریب نوجوانوں کی شادی کراسکتی ہیں ،200ملین ریال غریب عوام کے مکانات کے کرائے پر صرف کئے جاسکتے ہیں اور 200ملین ریال ناداروں اور محتاجوں کے علاج کی مد میں صرف کئے جاسکتے ہیں۔ ایسا ہوگا تو اس سے ضرورت مندوں کی ضرورتیں پوری ہونگی۔

شیئر: