واشنگٹن - - - - - - امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پھر قطر کی جانب سے دہشت گردی کی حمایت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر میں امریکی فوجی اڈے کی موجودگی امر یکہ کی مجبوری نہیں ۔امریکی ٹی وی سی بی این کو انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ قطر دہشت گردوں کے مالی معاون کے طور پر معروف ہے۔اب وقت آگیا کہ قطر دہشتگردی کی معاونت فوری طور پر روک دے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ واشنگٹن کے قطر کے ساتھ اچھے تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرامر یکہ مجبور ہوا تو دوحہ میں فوجی اڈہ ختم کیا جاسکتا ہے۔ دسیوں ممالک اپنے ہاں امریکی فوجی اڈے کے قیام کے لئے تیار ہیں۔انہوں کہ دہشت گردوں کا پیٹ بھرنے اور ان کی ضروریات پوری کرنے والے ممالک کو اپنی پالیسی بدلنا ہوگی۔