Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 15 اگست ، 2025 | Friday , August   15, 2025
جمعہ ، 15 اگست ، 2025 | Friday , August   15, 2025

ژوب میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام ،4ہلاک

  راولپنڈی ...سیکیورٹی فورسز نے ژوب میں سیکیورٹی چیک پو سٹ پر حملہ ناکام بناد یا ۔جوابی کارروائی میں 4دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ژو ب کے علاقے میں دہشت گردوں نے گزشتہ رات چیک پوسٹ شعیب ٹکا پر حملہ کیا۔ بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں4دہشت گرد مارے گئے۔ ترجمان نے کہا کہ ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائیاں جاری ہیں۔

 

شیئر: