اسلام آباد... وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ3 عدالتوں سے مفرور دوسروں کے احتساب کی بات کس منہ سے کر رہا ہے۔ اتوار کو ایک بیان انہوں نے کہا کہ عمران خان خیبر پختونخوا کے احتساب کمیشن کا تالا کھول کر اپنے منہ کو تالا لگائیں۔ پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والا آج پارلیمنٹ کی عزت کی بات کر رہا ہے۔ عمران صاحب آپ نے صحیح کہا آپ کو پاکستان کی عوام نہیں چھوڑے گی۔ جس دن نواز شریف نے اپنے کارکنوں کو کال دی آپ کو پاکستان میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے کارکنوں کے ساتھ جو کر رہے ہیں وہ پورا پاکستان دیکھ رہا ہے۔تحریک انصاف کے کارکن خان صاحب کی اصلیت جان کر دوسری پارٹیوں میں شامل ہو رہے ہیں۔