لندن - - - - - حالیہ سروے کے مطابق برطانیہ میں آن لائن اصراف میں 28فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ اضافہ صرف 2سال کے اندر دیکھا گیا ہے ۔ واضح ہو کہ برطانیہ ، چین اور امریکہ کے بعد دنیا کی تیسری سب سے بڑی ای کامرس مارکیٹ ہے ۔ایک جہاں دیدہ بزرگ کا کہنا ہے کہ شاپنگ کرنے کے انداز اور طور طریقوں میں مکمل تبدیلی آگئی ہے اسی وجہ سے لوگ بے دریغ خرچ کرنے لگے ہیں اور قرض کے بوجھ سے دبتے جا رہے ہیں مگر خریداری جاری ہے ۔ اس حوالے سے شائع ہونیوالی تازہ ترین رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا میں آن لائن پر سب سے زیادہ خرچ کرنیوالوں میں برطانوی صارفین سب سے آگے ہیں ۔