Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

پاک فوج نے آپریشن خیبر فور شروع کردیا

راولپنڈی ...پاک فوج نے آپریشن خیبر فور شروع کردیا۔راجگال کے علاقے کو کلیئر کرانے کے لئے آپریشن کیا جا رہا ہے۔پاک فضائیہ کی مدد حاصل ہے۔آئی ایس پی آر کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور نے راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا کا سب سے مشکل علا قے راجگال میں اتوار کی صبح بڑا آپریشن شروع کیا گیا۔ اس کا مقصد پاک،افغان سرحدی علاقے میں داعش کو ختم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ آپریشن خیبر فور ردالفساد کا حصہ ہے ۔دہشت گردوں کے ٹھکانوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔

 

شیئر: