لاہور...وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ بعض سیاسی عناصرغیرجمہوری طرز عمل سے قوم کو یرغمال نہیں بناسکتے۔الزام تراشی کے ماہر ایک سیاستدان نے جھوٹ بولنے کے تمام ریکارڈ توڑ د ئیے۔ قوم نے احتجاج ،لانگ مارچ اور دھرنے کی سیاست مسترد کردی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام نے مسلم لیگ(ن) کو قوم کی خدمت کا مینڈیٹ دیا ہے۔ جو عناصر ملک کی ترقی اور خوشحالی کے سفر میں رکاوٹ پیدا کررہے ہیں اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام صرف ملک کی ترقی اور خوشحالی چاہتی ہے ۔ہمارا جینا مرناعوام کے ساتھ تھا،ہے اور رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ترقی کا سفر روکنے والے عوام پر رحم کریں ۔چند عناصر اقتدار کی سیاست کے لئے ملک و قوم کی تقدیر داو پر لگارہے ہیں ۔