Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 16 دسمبر ، 2025 | Tuesday , December   16, 2025
منگل ، 16 دسمبر ، 2025 | Tuesday , December   16, 2025

فلوریڈا میں سعودی کی لاش اور ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا

فلوریڈا۔۔۔۔امریکی حکام نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات کو فلوریڈامیں تباہ ہونے والے اس ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا جس پر ایک سعودی طالب علم اور اس کا امریکی ٹرینر سوارتھے۔27سالہ سعودی مذکورہ حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔ہیلی کاپٹر ریاست فلوریڈا میں شہری ہوا بازی کے ’’سن رائز‘‘اسکول کے ماتحت تھا۔ ایک سرکاری رپورٹ میں عندیہ دیا گیا ہے کہ حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر پر 2نہیں بلکہ 3افراد موجود تھے۔ سعودی شہری نے ایک بیٹی اور بیوہ سوگواروں میں چھوڑی ہے۔

شیئر: