Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

برسلز میں قطر کے خلاف مظاہرہ

برسلز ۔۔۔۔مظاہرین نے بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں قطری سفارتخانے کے سامنے دوحہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے عرب اور یورپی ممالک میں انتہاپسندوں کی فنڈنگ بند کرنے کا قطر سے مطالبہ کیا۔مظاہرین نےکہا کہ قطر کو دہشتگردی کی سرپرستی سے روکنے کیلئے دباؤ ڈالا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وقت آچکا ہے کہ پوری دنیا قطر سمیت ایسے تمام ممالک کے خلاف اٹھ کھڑی ہو جو انتہاپسندوں کی مدد کی پالیسی اپنائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہشتگردی نے اسلام کی تصویر بگاڑ دی ہے۔ انتہا پسندی اور دہشتگردی کی حمایت کرنے والے ممالک کے خلاف کارروائی کی جائے مظاہرین نے قطر کی پالیسیوں اور اشتعال انگیزیوں کے خلاف سعودی عرب ، امارات ، بحرین اور مصر کے اقدامات کی حمایت کا اعلان کیا۔

شیئر: