Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

نواز شریف کا قصہ تمام ہو چکا ،عمران خان

اسلام آباد... تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کا قصہ تمام ہو چکا ۔ طویل تاریک رات ختم ہو گئی ۔نیویارک ٹائمز کو انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ اب وزیراعظم نواز شریف کے خلاف فوجداری کارروائی ہو گی۔ شریف خاندان نے عدالت میں جھوٹ بولا اور ان کا سارا دفاع فراڈ پر مبنی تھا۔ اگر عدالت نے وزیراعظم کو عہدے سے ہٹا دیا تو رواں برس کے اختتام تک ملک میں قبل از وقت انتخابات ہوتے نظر آرہے ہیں۔ امید ہے اگلا ہفتہ بطور وزیراعظم نواز شریف کا آخری ہفتہ ہوگا ۔اسلام آباد میں آئندہ ہفتے وزیراعظم کو رخصت کرنے کرنے کےلئے بڑی پارٹی ہو گی۔

 

شیئر: