Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

تلنگانہ میں گرین ڈے

حیدرآباد - - - -  -- -تلنگانہ کے محکمہ تعلیمات کی جانب سے ہفتہ کوریاست بھر میں سبزدن(گرین ڈے )منایاگیا جس میں سرکاری ، پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے طلبہ ، اساتذہ ، غیر تدریسی ارکان کو شامل کرتے ہوئے شجرکاری کی گئی۔یہ شجرکاری عموماً اسکولس، کالجس اور یونیورسٹیز کے خالی مقامات پر کی گئی۔اسکولس کے انتظامیہ سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ گرین ڈے کے سلسلہ میں متعلقہ ضلع انتظامیہ اور محکمہ جنگلات کے افسروںکے ساتھ تعاون کریں ۔ساتھ ہی اسکول مینجمنٹ کمیٹیوں اور گرین بریگیڈکے ارکان کو بھی اس پروگرام میں شامل کیا جائے۔طلبہ کی جانب سے شہر حیدرآباد کے علاوہ ریاست کے مختلف اضلاع میں بیشتر مقامات پر ریلیاں نکالی گئیں اور سرسبزی وشادابی میں اضافہ کیلئے عوام میں بیداری پیداکرنے کیلئے نعرے لگائے گئے۔ طلبہ نے عوام کو سرسبزی وشادابی کی مہم سے لوگوںکو واقف کروایا۔محکمہ تعلیمات کی جانب سے پروگرام سے ایک دن پہلے ہی سرکاری اسکولس کے صدورمدارس کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ سرکاری نرسریز سے پودے حاصل کرتے ہوئے اسکولس کے احاطہ میں لگائیں تاکہ سرسبزی وشادابی کویقینی بنایاجاسکے۔ہرسال حکومت کی جانب سے یہ پروگرام منعقد کیاجاتا ہے۔ اس موقع پرسلسلہ وار پروگراموںکا اہتمام کیا گیا ہے جس میں سرسبزی وشادابی میں اضافہ کے لئے طلبہ کی ریلیاں ، تقریری مقابلے،مضمون نویسی کے مقابلے بھی شامل ہیں۔محکمہ کی جانب سے متعلقہ اداروں سے رائے حاصل کی گئی اور یوم آزادی کے موقع پر طلبہ میں اس سلسلہ میں انعامات کی تقسیم عمل میں لائی جائے گی ۔

شیئر: