Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

تمام قانونی استحقاق استعمال کرینگے ،ن لیگ

اسلام آباد ... وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) جے آئی ٹی کی رپورٹ کے حوا لے سے تمام قانونی استحقاق استعمال کرے گی اور عدالت عظمی سے سرخرو ہو گی۔ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف سمیت تمام سیاسی جماعتیں تنقید سے قبل رپورٹ کے مندرجات پر قانونی ماہرین سے مشورہ کر لیں تو بہتر ہو گا۔ مندرجات میں جے آئی ٹی نے وزیراعظم کے حوا لے سے کوئی حتمی رائے نہیں دی۔ امکان ہے کہ الفاظ استعمال کئے۔ ہفتہ کو مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ٹیکس چوری، منی لانڈرنگ، قومی دولت لوٹنے جیسے الزامات کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دی لیکن رپورٹ میں ایک لفظ بھی موجود نہیں اور نہ اس سے متعلق الزام جے آئی ٹی کو ملے ہیں۔ جے آئی ٹی نے اپنے اختیارات سے ہٹ کر تحقیقات کیں۔ شریف خاندان کے کاروبار کو 1962ءسے کھنگالا۔ انہوں نے کہا کہ قانونی جنگ لڑیں گے جس کا ہمیں استحقاق حاصل ہے۔

 

شیئر: