Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 18 اگست ، 2025 | Monday , August   18, 2025
پیر ، 18 اگست ، 2025 | Monday , August   18, 2025

وفاقی وزیر کے بیان پر چوہدری نثار برہم

  اسلام آباد...وفاقی وزیر داخلہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں ایک وفاقی وزیر کے بیان پر برہم ہو گئے۔ وزیر داخلہ کے ترجمان نے ہفتے کو ایک بیا ن میں کہا کہ کابینہ کے اجلاس میں چوہدری نثار کی تقریر پر غلط ار غیر حقیقی بیان سے اجتناب کیاجائے۔ حکومتی وزیر جو بیان دے رہے ہیں وہ وزیر داخلہ نے دیا ہی نہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ایسے وزراءکی وجہ سے حکومت نازک صورتحال سے دو چار ہے۔ واضح رہے کہ کابینہ اجلاس کے دوران چوہدری نثار کی طرف سے یہ بیان منسوب کیا جارہا ہے کہ وزیراعظم نے میرے مشوروں کو نظر انداز کیا۔ غلط مشوروں سے وزیراعظم اور پارٹی کو مشکلات کا سامنا ہے۔ اب کوئی معجزہ ہی نواز شریف کو بچا سکتا ہے۔

 

شیئر: