لکھنؤ - - - - - ضلع بیسک تعلیم آفیسر ڈاکٹر اندرجیت نے ضلع کے للوری کھیڑا اور برکھڑا بلاک کے سرکاری اسکولوں کا اچانک معائنہ کرکے درس و تدریس کے انتظامات پرکھے۔ معائنہ کے دوران ایک اسکول میں بچے سوتنترتا لفظ نہیں لکھ سکے، جس پر ہیڈماسٹر کے تئیں ناراضگی ظاہر کی۔ غیر حاضر اساتذہ کی ایک دن کی تنخواہ کاٹنے کی ہدایت دی گئی۔ نیا تعلیمی سال شروع ہونے کو2 ہفتے رہ گئے ہیں لیکن اسکولوں کے اساتذہ و استانیوں کی روش بدلی نہیں۔ اسکول میں تاخیر سے آرہے ہیں جس سے بچوں کو پریشانی ہورہی ہے۔