Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 14 اگست ، 2025 | Thursday , August   14, 2025
جمعرات ، 14 اگست ، 2025 | Thursday , August   14, 2025

ہاؤس کی سخت سیکیورٹی کے باوجود بی جے پی رکن اسمبلی کی ہٹ دھرمی

لکھنؤ- - - -- - جس وقت ریاستی سیکریٹریٹ میں خطرناک دھماکہ خیز مادّہ PETN کا انکشاف ہوا اور اسمبلی ہاؤس کی سیکیورٹی میں زبردست اضافہ کردیا گیا تو وہیں 12بجے دن میں سیکیورٹی عملہ اور بی جے کے ممبر اسمبلی رام نریش کو بحث وتکرار میں دیکھا گیا۔ بی جے پی ایم ایل اے اپنے 2ساتھیوں کو ناجائز طریقے سے اسمبلی ہاؤس میں لے کر داخل ہونا چاہتے تھے جس پر سیکیورٹی افسر نے انہیں روک دیا لیکن جب وہ اپنے ممبر اسمبلی ہونے کا دعویٰ کرنے لگے اور اپنا شناختی کارڈ دکھایا تو سلامتی عملے نے ان کے آگے ہاتھ جوڑلیے اور کہا کہ اتنا خطرناک واقعہ آج ہوتے ہوتے رہ گیا اور نیتا جی آپ پھر غیرقانونی کام کرنے پر آمادہ ہیں۔ وہاں بھیڑ دیکھ کر جب میڈیا کے کیمرے پہنچ گئے تو رام نریش جو کہ پیٹا سے بی جے پی کے ایم ایل ہیں بھاگ کھڑے ہوئے۔

شیئر: