لکھنؤ- - - - - راجدھانی میں تیزی سے چل رہے میٹرو کی تعمیر کا کام مانسون کی بارش نے پول کھول کر رکھ دی ہے۔ جمعہ کی صبح یہاں ٹرانسپورٹ نگر میں لکھنؤ میٹرو کا اسٹیشن دھنس گیا۔ بھاری بارش کے بعد اسٹیشن جانے والی سیڑھیاں بیٹھ گئیں تو دوسری طرف حسن گنج تھانہ علاقہ میں لکھنؤ یونیورسٹی کے سامنے میٹرو کا بیریکڈنگ بورڈ گرنے سے 12 ویں کے طالب علم کی موت ہو گئی۔ اطلاع کے مطابق ہردوئی ضلع کے چھوٹا چواہا مہٹوانا سنڈیلہ کے رہنے والے ایم ایم اشہر کا 17 سالہ بیٹا سید محمد اسماعیل کالون تعلقے دار کالج میں 12 ویں کا طالب علم تھا۔ وہ روز کی طرح صبح پریورتن چوک ہوتے ہوئے موتی محل پل کے راستے کالج پڑھنے کیلئے ساتھی طالب علم زین خان کے ساتھ جا رہا تھا۔ اس دوران میٹرو کا لوہے کا بورڈ طالب علم کے سر پر گرا، جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ واقعہ میں اسماعیل کے ساتھ زین خان زخمی ہو گیا۔