مکہ مکرمہ(محمد عامل عثمانی) جامعہ مظاہر العلوم سہارنپور کے شیخ الحدیث مولانا یونس جونپوری کے انتقال پر انٹرنیشنل ختم نبوت کے نائب امیر ملک عبدالرؤف ابن عبدالحفیظ مکی نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا طویل عرصے سے مظاہر العلوم کے شیخ الحدیث تھے اور آخر عمر تک صحیح بخاری پڑھاتے رہے۔ دینی علوم میں مولانا کی خدمات عظیم ہیں۔ وہ مہاجر مدنی شیخ الحدیث مولانا محمد زکریاؒ کے شاگرد خاص تھے۔ ملک عمر عبدالعزیز مکی اور ملک معاذ مکی نے بھی اظہار تعزیت و عقیدت کیا۔