Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 27 جون ، 2025 | Friday , June   27, 2025
جمعہ ، 27 جون ، 2025 | Friday , June   27, 2025

کریڈٹ کارڈ جتنا نینو فون اب ہند میں

نئی دہلی۔۔۔۔دہلی میں دنیا کا مختصر ترین جی ایس ایم نینو فون مارکیٹ میں پیش کردیا گیا۔ اس کی قیمت 3490روپے ہے۔ اسے روس کی کمپنی نے تیار کیا ہے۔ یہ کریڈٹ کارڈ جتنا بڑا ہے۔ اس میں اسمارٹ فون کے اچھے خاصے فیچرز موجود ہیں۔اس کا وزن صرف 30گرام ہے اور بیٹری بات کرتے وقت 4گھنٹے تک چل سکتی ہے ۔ اسٹینڈ بائی میں 4دن تک بیٹری خرچ نہیں ہوتی۔ اس چھوٹے سے فون میں ایم پی تھری، ایف ایم ، وائس ریکارڈنگ اور فون ریکارڈنگ کے بھی فیچرز شامل ہیں۔ بلیو ٹوتھ کے ذریعے اس کا رابطہ اینڈرائڈڈیوائس سے بھی ہوسکتا ہے ۔ اس میں 2سمیں استعمال کی جاسکتی ہیں۔

شیئر: