Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

امریکہ الاخوان اور ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دے،سابق امریکی سفیر

واشنگٹن- - - - - اقوام متحدہ میں متعین امریکہ کے سابق سفیر جان پلٹن نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ الاخوان اور ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر لے۔ سفیر مذکور نے جو سابق امریکی صدر جارج بش کی حکومت کا اہم ستون مانے جاتے ہیں اس امر پر زور دیا کہ امریکہ مشرق وسطیٰ میں انسداد دہشت گردی کے علمبردار عرب ممالک کے مشن سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اعلان کر دے کہ الاخوان دہشت گرد تنظیم ہے۔ انہوں نے امریکہ کی ایک نیوز ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی سنیوں کے خلاف مشرق وسطیٰ میں کشمکش کا سنگ بنیاد رکھنے کیلئے کمان مرتسم کر رہے ہیں۔سابق امریکی صدر شدت سے اس کے حامی تھے۔پولٹن نے کہا کہ الموصل میں داعش کی شکست کا مطلب یہ نہیں کہ معاملہ ختم ہو گیا ہو۔

شیئر: