Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

بلوچستان پربھرپور توجہ ہے،جنرل باجوہ

کوئٹہ ...آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان پر میری بھرپور توجہ ہے۔ دوسرے صوبوں کی طرح بلوچستان میں بھی خوشحالی اہم مقصد ہے۔آپریشن ردالفساد کے تحت کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی ہوئی ہے۔ دہشت گرد مایوس ہو کر آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں ۔ پاک فوج عوام کی مکمل حمایت کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھاتی رہے گی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جمعہ کو کوئٹہ گیر یژن کا دورہ کیا ۔ صوبے میں سیکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف نے ایف سی، پولیس، پاک فوج اور انٹیلی جنس اداروں کے کردارکو سراہتے ہوئے کہا کہ فراریوں کے ہتھیارڈالنے میں اضافہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

 

شیئر: