ریاض۔۔۔۔ایک سعودی نوجوان زید العیسیٰ نے نارتھ تھنڈر کے نام سے ہیکنگ کا پتہ لگانے والا نیا نظام تیار کرلیا۔ تفصیلات بتاتے ہوئے العیسیٰ نے کہا کہ اس نے اپنی ایجاد کو نارتھ تھنڈر یعنی شمال کی گرج کا نام اسلئے دیا کیونکہ سعودی افواج نے اس عنوان سے تاریخی مشقیں کی تھیں۔العیسیٰ نے واضح کیا کہ وہ 2برس سے کام کررہا تھا بالآخر کامیابی حاصل ہوگئی۔