Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025

سمندر میں بہنے والے ہاتھی کو بچالیا

کولمبو۔۔۔سری لنکا کی بحریہ نے سمندر میں بہنے والے ایک ہاتھی کو بچا لیا ۔ یہ ہاتھ ساحل سے 5میل دور تک بہتا چلا جارہا تھا۔ اسے بچانے میں تقریباً12گھنٹے لگے ۔ ہاتھی بھی مصیبت میں گھرا تھا اور اس نے اپنی سونڈپانی سے اوپر نکالی ہوئی تھی۔ بحریہ کے غوطہ خوروں نے جنہیں جنگلی حیات کے ادارے کی مدد حاصل تھی ،ہاتھی کو بڑی رسیوں سے جکڑا اور پھر ساحل تک لائے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ ہاتھی ایک وسیع جنگل کے 2علاقوں کے درمیا ن پڑنے والے سمندر کو پار کرنے کی کوشش کررہا تھا کہ بہہ گیا ۔ہاتھی اگرچہ کم پانی میں تیرسکتے ہیں لیکن اتنی گہرائی میں جاکر ان کا بچنامعجزے سے کم نہیں ہوتا۔

شیئر: