Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 14 اگست ، 2025 | Thursday , August   14, 2025
جمعرات ، 14 اگست ، 2025 | Thursday , August   14, 2025

ہفتے میں 55گھنٹے کام سے دل کی بیماری

لندن۔۔۔۔ہفتے میں 55گھنٹے سے زیادہ کام کرنے سے دل کے شدید امراض پیدا ہونے کے خدشات لاحق ہوجاتے ہیں۔ایک جائزہ رپورٹ میں کہا گیا کہ ہفتے میں 35سے 40گھنٹے تک کام کرنیوالوں کے مقابلے میں ایسے لوگوں کے دل کی دھڑکن زیادہ بڑھ جاتی ہے۔طویل شفٹوں میں کام کرنیوالوں کو دل کے دورے کا بھی خطرہ ہوتا ہے۔برطانیہ اور اسکنڈے نیویا ممالک میں 85500سے زیادہ افراد کا جائزہ لیا گیا جس کے نتیجے میں معلوم ہوا کہ وہ لوگ جو دفاتر میں معمول سے زیادہ کام کرتے ہیں ان کے دل کی شریانیں بڑھ جاتی ہیں جس کے نتیجے میں صرف برطانیہ میں 10لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہیں ۔ اس سے نہ صرف دل کا دورہ پڑسکتا ہے ، دل کام کرنا بند کرسکتا ہے بلکہ وہ مرض نسیان کابھی شکار ہوتے ہیں۔یونیورسٹی کالج لندن میں ہونیوالی جائزہ رپورٹ کے پروفیسر میکا کا کہنا تھا کہ زیادہ کام سے دل کے امراض کا ہونا قطعی امر ہے۔

شیئر: