تریوندرم۔۔۔۔کیرلامیں ایک پرامید خاتون کو ڈاکٹر نہ ہونے کے باعث اسپتال میں داخل نہیں کیاگیا۔ خاتون اپنے شوہر کے ساتھ رات 11بجے اسپتال پہنچی تھی۔ اسپتال کی طرف سے انکار کے بعدخاتون نے واپس گھر جانے کا فیصلہ کیاجب وہ ایک آٹو رکشہ میں گھر جارہی تھی تو اسی رکشے میں اس کے یہاں بچے کی ولادت ہوئی۔ واقعہ کے بعد پنچایت حکام اور پولیس نے اسے تھریسور میں ایک سرکاری اسپتال میں داخل کرایا۔