Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

دہلی ایئرپورٹ پر مشقیں، ’’بم ‘‘کا پتہ نہ چلایا جاسکا

نئی دہلی۔۔۔۔شہری ہوا بازی کے حکام نے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کی مشقیں کیں تاہم اس دوران ایک بیگ کاجس میں ’’بم‘‘رکھا ہوا تھا سیکیورٹی چیک کے دوران پتہ نہیں لگایا جاسکا۔بیوروفار سول ایوی ایشن سیکیورٹی دہلی اور پوناسمیت کئی ہوائی اڈوں پر پچھلے 3ماہ سے سیکیورٹی چیک کی مشقیں کررہا ہے لیکن بدقسمتی سے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اس سیکیورٹی ٹیسٹ میں ناکام رہا۔شہری ہوابازی کے افسر نے کہا کہ ایئرپورٹ پر اس بیگ کو تلاش نہیں کیا جاسکا۔ ذرائع نے بتایا کہ بیگ میں بم تھا لیکن ڈیٹونیٹر ساتھ نہیں تھا۔ سیکیورٹی افسران پتہ لگا نے میں ناکام رہے۔ بعد میں شہری ہوابازی کے حکام کو اس معاملے سے آگاہ کیا گیا۔

شیئر: