Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

یوپی اسمبلی سے مشکوک سفید پوڈر برآمد

نئی دہلی۔۔۔۔یوپی اسمبلی میں اجلاس کے دوران ایک مشکوک سفید پاؤڈر پایا گیا جسے PETNکہا جاتا ہے۔ یہ پوڈر قائد حزب اختلاف رام گووندچودھری کی نشست کے پاس پلاسٹک کی تھیلی میں رکھا ہوا تھا۔خوش قسمتی سے سیکیورٹی حکام نے اس کا پتہ لگا کر برآمد کرلیا۔وزیر اعلیٰ یوپی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ کو اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کیا جبکہ سیکیورٹی حکام نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ایک رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ اگرقائد حزب اختلاف محفوظ نہیں تو عام لوگ کیا محفوظ ہونگے۔ دوسری طرف ایک ریاستی وزیر سدھارتھ ناتھ سنگھ نے کہا کہ خوف و ہراس کی کوئی ضرورت نہیں تاہم اس واقعہ نے ریاستی اسمبلی کی سیکیورٹی پر متعدد سوالات کھڑے کردیئے ہیں۔ دریں اثناء پولیس نے فرحان نامی شخص کو گرفتار کیا ہے جس کا تعلق دیوریا سے ہے۔ اس نے 15اگست کو یوپی اسمبلی کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی تھی۔

شیئر: