Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

پانا مہ کیس ، غیر ملکی حکومتوں سے رابطے

  اسلام آباد.... حکومت نے پانامہ کیس کے معاملے میں متحدہ عرب امارات اور برطانیہ سمیت دیگر ملکوں سے رابطے کئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کو خط لکھا گیا ہے جس میں نواز شریف نے یو اے ای حکام سے فوری رابطے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ خط کے مطابق نوازشریف بذریعہ ٹیلی فون رابطے کے خواہش مند ہیں۔ دریں اثناءتحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف غیر ملکی حکومتوں سے مدد لینے کی کوشش نہ کریں۔ ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے کہا کہ انصاف کے حصول کے لئے 30 سال انتظار کیا ہے۔

 

شیئر: