آسام۔۔۔۔آسام میں سیلاب سے مرنیوالوں کی تعداد 44ہوگئی ہے۔ موسلادھار بارشوں کے بعد اب تک متعدد علاقوں میں بارش کا پانی کھڑا ہے ۔ تقریباً17لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ سیلاب سے کم سے کم 24اضلاع بری طرح متاثر ہوئے۔ 15اضلاع میں 234امدادی کیمپ قائم کئے گئے ہیں جہاں 31ہزار سے زیادہ افراد کوپناہ دی گئی ہے۔ دریائے برہمپتراور اس کی ذیلی ندیوں میں پانی کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے۔ جمعرات کو علی الصبح گولا گھاٹ کے علاقے کے مقامی لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے علاقے کا دورہ کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ متاثرین کی مدد کیلئے فنڈ کی کوئی قلت نہیں۔وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ بھی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ۔ جمعرات کو وزیر مملکت کرن ری جیجونے چند سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حالات کا جائزہ لینے کے بعد حکومت کو رپورٹ پیش کی جائیگی۔