نئی دہلی۔۔۔۔وزیر خارجہ سشما سوراج ٹویٹر پر ہندوستانی شہریوں کو بروقت جواب دینے اور ان کی مشکلات حل کرنے کیلئے مشہور ہیں لیکن اب ان کے شوہر اور میزورم کے سابق گورنر نے ایک سوال کے جواب میں سب کو لاجواب کردیا۔ایک شخص نے ٹویٹر پر ان سے ان کی اہلیہ اور وزیر خارجہ کی تنخواہ کے بارے میں سوال کیا تو سورج کوشل نے جواب دیا’’دیکھو!میری عمر اور میڈم کی تنخواہ نہیں پوچھو، ایسا پوچھنا بری بات ہے‘‘۔ سورج نے اسی پر بس نہیں کیا بلکہ مزید کہا ’’ارے چندا لینا ہوتو سیدھا مانگ لو۔ تنخواہ کیوں پوچھتے ہو؟‘‘۔