اوڈیشہ ۔۔۔اوڈیشہ میں بیجو جنتادل کے رکن اسمبلی کی ایک تصویر آج کل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے ۔ اس میں دکھایا گیا کہ ایم ایل اے مناس مڈکامی کو ان کے 2حامی پانی میں ان کے جوتے بھیگنے کے ڈر سے اٹھائے ہوئے ہیں۔ وہ ایک کشتی میں بیٹھنے کیلئے آرہے تھے کہ پانی سے انہیں بچانے کیلئے ان کے ساتھیوں نے انہیں اٹھا لیا۔مڈکامی کو خدشہ تھاکہ کہیں ان کے جوتے نہ بھیگ جائیں اور ان کی چمک ماند نہ پڑجائے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ سے پتہ چلتا ہے کہ میرے حامی مجھ سے کتنی محبت کرتے ہیں۔ میں نے کسی سے نہیں کہا تھا کہ وہ پانی سے گزرنے میں میری مدد کرے۔