Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

ایران نے مملکت پر حملے کیلئے یمن کو بیلسٹک میزائل دئیے

واشنگٹن- - - - -  امریکی وزیردفاع نے الزام لگایا ہے کہ ایران نے سعودی عرب پر حملے کیلئے یمن میں حوثیوں کو بیلسٹک میزائل فراہم کئے۔ امریکی جریدے ایلنڈر نے وزیردفاع کے حوالے سے بتایا کہ تہران مشرق وسطیٰ میں استحکام کو متزلزل کرنے والا سب سے خطرناک ملک ہے۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ ایرانی عوام کو حکمراں نظام سے چھٹکارا حاصل کرنا ہو گا۔ امریکی وزیردفاع نے ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر تحریر کیا کہ ایران کے خلاف سابق امریکی طرز پر پابندیاں لگانی ہوں گی۔ اسی طرح اسے مختلف مسائل پر مذاکرات کیلئے مجبور کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایران میں انتخابات جعلی ہوتے ہیں کیونکہ خامنہ ای صدارتی امیدوار کو نامزد کرتے ہیں۔

شیئر: