Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

رحمان ملک شاطر اور ناقابل بھروسہ

اسلام آباد...پانامہ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے رحمان ملک کو ناقابل اعتماد قراردیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جے آئی ٹی کو گمراہ کن جوابات دئیے ۔رحمان ملک کے پاس شریف فیملی کی کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں۔رپورٹ کے مطابق رحمان ملک شاطر، ناقابل بھروسہ اورسیاسی طورپرمتحرک ہیں۔ لندن فلیٹس کا ٹیکس ریکارڈ نیب کو دینے سے متعلق جھوٹ بولا ۔ رحمان ملک نے صرف سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی کوشش کی۔دریں اثناءرحمان ملک نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ جے آئی ٹی میں کیریکٹر سرٹیفکٹ لینے نہیں گیا تھا ۔جے آئی ٹی نے خود گواہی کے لئے بلایا تھا۔

 

شیئر: