Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 28 جولائی ، 2025 | Monday , July   28, 2025
پیر ، 28 جولائی ، 2025 | Monday , July   28, 2025

یوپی: اپوزیشن نے یوگی بجٹ کو غریبوں ، کسانوں اور خواتین مخالف قرار دیدا

لکھنؤ(ظفر محمد ) یوگی حکومت نے کل منگل کو جو اپنا بجٹ پیش کیا تھا اس پر شدیدردعمل ظاہر کرتے ہوئے اپوزیشن نے کہا کہ یہ غریبوں، کسانوں اورخواتین کیخلاف بجٹ ہے جس کو یوگی نے عورتوں، کسانوں اور نوجوانوں سے معنون کیا ہے۔ حقیقت میں یہ بجٹ ان کیلئے انتہائی مایوس کن ہے۔ اس بجٹ سے مذکورہ افراد کو کوئی فائدہ نہیں ملے گا۔انہوںنے الزام لگایا کہ یوگی حکومت نے سابقہ سماج وادی حکومت کی طرف سے چلائی گئیں کئی فائدہ مند اسکیموں کو تبدیل کر دیا ہے۔ انہوں نے اس بجٹ کو مکمل طور پر خواتین مخالف قرار دیا۔ کونسل ہاؤس میں حزب مخالف سماجوادی پارٹی کے لیڈر احمد حسن نے کہا کہ یوگی حکومت کی طرف سے پیش کیا گیا بجٹ محض اعداد و شمار کا پلندہ بھر ہے۔ بی جے پی حکومت اعداد و شمار پر کھیل رہی ہے۔ حکومت نظم ونسق کے سلسلے میں کوئی جواب نہیں دے پائی۔ انہوں نے کہا کہ سماج وادی کسانوں کے مسائل ایوان میں اٹھاتی رہے گی۔ وہیں بی ایس پی قانون ساز پارٹی لیڈر لال جی ورما نے کہا کہ یوگی حکومت کا بجٹ مایوس کن رہا۔ اس میں کسانوں کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ بجٹ مکمل طور پر کھودا پہاڑ نکلی چوہیا ۔انہوںنے کہا کہ بجٹ میں کسانوں، غریبوں، پچھڑوں کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ یہ بجٹ محض مرکز کے منصوبے یوپی میں چلانے والا ہی ہے۔ بجٹ میں بندیل کھنڈ کو نظر انداز کیا گیا۔ یہی نہیں بجٹ میں جتنا نقصان لکھا ہے، اس سے زیادہ کا نقصان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مشرقی یوپی کو 200 اور بندیل کھنڈ کو 300 کروڑ روپئے ناکافی ہیں۔

شیئر: