Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

رئیل میڈرڈ نے حریف کھلاڑی کو20ملین پونڈ میں خرید لیا

 
میڈرڈ: ہسپانوی کلب رئیل میڈرڈ نے اپنے ہی شہر کی حریف ٹیم ایٹلیٹیکو میڈرڈ کے دفاعی کھلاڑی تھیو ہرنینڈز کو20ملین پونڈ میں خرید لیا۔ہرنین کو دیگر کئی کلبز کی جانب سے بھی پیشکش ہو ئی تھی تاہم فرانسیسی کھلاڑی نے حریف کلب میں شمولیت کا فیصلہ کرتے ہوئے اسے دنیا کا بہترین فٹبال کلب قرار دیا ہے ۔19 سالہ تھیو ہرنینڈز نے کبھی ایٹلیٹیکو سینئرز کی جانب سے نمائندگی نہیں کی تاہم وہ ایک اور ہسپانوی کلب ایلاوس کے لئے عاریتاً کھیلتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رئیل میڈرڈ انتظامیہ کو متاثر کرنے میں کامیاب رہے۔تھیو کا کہنا تھا کہ وہ ر ئیل میڈرڈ میں شمولیت پر بہت خوش ہیں اور انہیں دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل کر بہت کچھ سیکھنے کے ساتھ ساتھ ٹائٹلز جیتنے کا موقع بھی ملے گا۔خصوصی تقریب میں ان کی رونمائی کے دوران کلب انتظامیہ نے انہیں خوش آمدید کہا۔
 
 
 
 

شیئر: