اسلام آباد... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے بدھ کو عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اہم ملاقات کی ہے۔ جے آئی ٹی رپورٹ اور سپریم کورٹ میں آئندہ سماعت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں جہانگیر ترین بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں حکومت کے خلاف ممکنہ تحریک پر مشاورت کی گئی۔اپوزیشن کی دیگر جماعتوں سے مشاورت کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد شریف فیملی کی کرپشن ثابت ہوگئی۔نواز شریف کو فوری استعفی دینا چاہئیے۔