Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

گنٹورسے لاپتہ 3طالبات سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر مل گئیں

حیدرآباد ( ابوحمید)آندھراپردیش کے ضلع گنٹور سے لاپتہ تین طالبات کا پولیس نے پتہ چلالیا ہے۔گزشتہ روزیہ طالبات اسکول جانے کے لئے گھر سے نکلی تھیں تاہم اسکول جانے کے بجائے یہ وہ سکندرآباد جانے والی ٹرین میں بیٹھ گئیں۔شام تک گھر واپس نہ ہونے پر ان کے پریشان والدین نے پولیس سے شکایت کی جس کے بعد پولیس نے تمام پولیس اسٹیشنوں کو اس سلسلہ میں چوکس کردیابالاخر کل رات دیر گئے ان طالبات کا سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر پتہ چلالیا گیا۔بچوں کی بہبود کے محکمہ کی خاتون افسر نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے محکمہ سے وابستہ چائلڈ لائن سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر گزشتہ تین برسوں سے کام کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان لڑکیوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ان کو ملی ۔نائٹ ڈیوٹی کے دوران انہوںنے دیکھا کہ یہ لڑکیاں ریلوے اسٹیشن پر ہیں جس کے ساتھ ہی پولیس کو اطلاع دی گئی ۔بعد ازاں پولیس وہاں پہنچی جس نے ان کو پولیس اسٹیشن منتقل کردیا ۔پولیس نے ان کے والدین کو اس سلسلہ میں اطلا ع دی جس کے بعد ان کے والدین پولیس اسٹیشن پہنچے ۔کونسلنگ کے بعد ان کو ان کے والدین کے حوالہ کردیاگیا۔

شیئر: