Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

رپورٹ میں کہیں کرپشن کا ذکر نہیں،مریم اورنگزیب

اسلام آباد... وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ صرف خیالات کا مجموعہ ہے۔عدالت میں یہ ساز ش بے نقاب ہوگی ۔جے آئی ٹی نے کہا کہ خدشہ ہے کہ مریم نواز بینفیشل اونر ہیں ۔رپورٹ میں خدشات یا خیالات کا اظہار نہیں ہوتا ۔ ہمارے وکلا رپورٹ کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا حق ہے۔ قانون کے دائرے میں جواب دیں گے۔ بدھ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے استعفی مانگنے والے پہلے رپورٹ پڑھ لیں۔ رپورٹ میں کہیں کرپشن یا کمیشن کا ذکر کہیں نہیں۔جے آئی ٹی نے رپورٹ میں کھلے تعصب کا مظاہرہ کیا۔ انہیں کس نے اجاز ت دی تھی کہ وہ کسی کو جھوٹا اور مکار کہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے لئے سازشیں نئی نہیں ہیں۔ د ھرنا ون اور ٹو کے بعد اب دھرنا تھری کی تیاری ہو رہی ہے۔ اس مرتبہ ساز ش کامیاب نہیں ہوگی۔ سازشی بھی بے نقاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جے آ ئی ٹی پر تمام تحفظات اب بھی موجود ہیں ۔سپریم کورٹ خود یہ رپورٹ مسترد کردے گی۔

 

شیئر: