Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 13 ستمبر ، 2025 | Saturday , September   13, 2025
ہفتہ ، 13 ستمبر ، 2025 | Saturday , September   13, 2025

چور کے شبے میں نوجوان کا قتل

نئی دہلی۔۔۔۔نئی دہلی میں 31سالہ نوجوان کو چور ہونے کے شبہ میں مار مار کر ہلاک کردیا گیاجبکہ اس کے دوست کو بھی زخمی کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ دونوں اپنے تیسرے دوست کے ساتھ آز اد پور منڈی جارہے تھے جہاں یہ کام کرتے ہیں۔ ایک خاتون نے انہیں دیکھ کر بلا وجہ ’’چور چور ‘‘کی آوازیں بلند کیں ۔مدد طلب کرنے پر 4افراد وہاں پہنچ گئے جو سلاخوں سے لیس تھے۔ زخمی نوجوان نے پولیس کو بتایا کہ ہم کھانے پینے کیلئے وہاں گئے تھے ہوٹل والے نے انہیں کہا کہ وہ دوسرے ہوٹل میں جائیں۔ ریلوے پٹری سے گزرتے ہوئے ایک خاتون نے دیکھتے ہی چور چور کی آواز لگادی۔ ہم نے بار ہا کہا کہ ہم چور نہیں ،4افراد وہاں آگئے اور ہمیں مارناپیٹنا شروع کردیا۔ ہماراایک دوست فرار ہوگیا ۔ اسپتال میں ان دونوں کو علاج معالجے کے بعد جانے کی اجازت دیدی گئی لیکن دیپک نامی نوجوان نے تکلیف کی شکایت کی جس پر اسے دوبارہ اسپتال میں داخل کرادیا گیا لیکن وہ دوران علاج چل بسا۔پولیس تحقیقات کررہی ہے۔

شیئر: