Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

ریلوے کے ایپ سے فضائی ٹکٹوں کی بکنگ

نئی دہلی۔۔۔ریلوے اس ہفتے نئی موبائل اپلیکیشن متعارف کرارہی ہے اس کے تحت آپ فضائی ٹکٹ بک کراسکتے ہیں۔ ایک ہی ایپ سے مسافروں کو دیگر ضروریات پوری ہوسکیںگی ۔ وہ نہ صرف ٹرین کا ٹکٹ بک کرسکتے ہیں۔قلیوں ، آرام کیلئے کمرے بک کراسکتے ہیں اس کے علاوہ کھانے کا آرڈر بھی دے سکتے ہیں۔ وزارت ریلوے کے سینیئر افسرنے جو اس منصوبے سے منسلک ہے بتایا کہ ریلوے کے سافٹ ویئر محکمے نے یہ ایپ بنائی ہے۔اس پر 7کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔اس افسر کا کہناتھا کہ اس وقت ریلوے میں کئی مختلف ایپس بنائے گئے ہیں جو مسافروں کی کئی ضرورتیں پوری کرتی ہیںجس میں ٹرین میں صفائی ستھرائی وغیرہ شامل ہیں۔

شیئر: