Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

منی لانڈرنگ میں لالو کے داماد کی طلبی

پٹنہ۔۔۔۔۔انفورسمنٹ ڈائریکٹریٹ نے 8ہزار کروڑ روپے کی مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں لالو پرساد کے داماد سلیش کمار کو طلب کرلیا۔گزشتہ روز ہی لالو کی بیٹی کو طلب کرکے 8گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی تھی۔ ڈائریکٹریٹ نے دہلی میں بھارتی اور ان کے شوہر سلیش کمار کے 3فارم ہاؤسز پر بھی چھاپے مارے تھے۔ حکام نے بتایا کہ میسا بھارتی سے منی لانڈرنگ کے بارے میں سوالات کئے گئے۔واضح رہے کہ ڈائریکٹریٹ دہلی کے تاجر بھائیوں، سریندر کمار جین اور وریندر جین اور دیگر کے خلاف اسی مقدمے میں تحقیقات کرتی رہی ہے۔ان دونوں بھائیوں کو اس سے پہلے گرفتار کیا جاچکا ہے۔

شیئر: