Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

ن لیگ نیا وزیراعظم لائے ،خورشید شاہ

اسلام آباد... قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے وزیر اعظم محمد نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ پارلیمنٹ اور جمہوریت کی بقاکیلئے فوری طور پر مستعفی ہوجائیں۔ نیا وزیر اعظم لایا جائے تو تمام اعتراضات دور ہوجائینگے۔ منگل کو صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران انہوںنے کہا کہ آج بھی وزیر اعظم محمد نواز شریف کے وہ الفاظ میرے کانوں میں گونج رہے ہیں جب انہوںنے کہا تھا کہ اگر مجھ پر کچھ بھی ثابت ہواتو ایک پل میں وزارت عظمی چھوڑ دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ کل کنٹینر سے پارلیمنٹ کو خطرہ تھا لیکن آج ملک کو سب سے بڑا خطرہ موجودہ حکومت سے ہے۔ پہلے بھی پاکستان کو اندرونی اور بیرونی خطرات کا سامنا تھا اسلئے نواز شریف کی بچی کچی عزت اب استعفیٰ میں باقی رہ گئی ۔ ن لیگ نیا وزیر اعظم لے آئے تو تمام پارٹیوں کے تحفظات دور ہوجائیں گے۔

 

شیئر: