Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

میانمار یو این مشن سے تعاون کرے، امریکہ

واشنگٹن.... اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے میانمار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لئے مقرر مشن سے تعاون کرے۔نکی ہیلی نے کہا کہ میانمار حکومت اس مشن کو اپنی ذمہ داری پوری کرنے دے۔ اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل کی طرف سے رواں برس کے آغاز میں بنائے گئے مشن کو میانمار کی فوج کی طرف سے راکھین اور کاچن ریاستوں میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات کی تحقیقات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ میانمار کی حکومت کی طرف سے کہا گیاہے کہ وہ اس مشن کے ارکان کو ویزا جاری نہیں کرےگا۔
 

 

شیئر: