Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 22 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   22, 2025
منگل ، 22 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   22, 2025
تازہ ترین

تیز رفتار ٹرین کا فرش اکھڑ گیا

لندن ۔۔۔۔لندن میں ٹوائلٹ استعمال کرنے والا بچہ تیز رفتار ٹرین سے پٹری پر گرتے ہوئے بچ گیا۔اس کی ماں نے اسے نہ پکڑا ہوتا تو وہ موت کے منہ میں چلا جاتا۔یہ واقعہ ساؤتھ ڈیوان ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا۔واقعات کے مطابق چلتی ٹرین میں ٹوائلٹ کا فرش اچانک ٹوٹ گیا۔ کچھ دیر قبل ہی مزدوروں نے ٹرین کا بریک سسٹم کی مرمت کرنے کیلئے فرش ہٹایا تھا لیکن اسے دوبارہ صحیح طرح نہیں جوڑ پائے جس کے بعد انہو ں نے ٹوائلٹ کے دروازے پر اسے استعمال نہ کرنے کا نوٹس بھی لگا دیا تھا۔حکام نے واقعہ پر متاثرہ خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیااور واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔

شیئر: