ماسکو۔۔۔۔سعودی عرب اور روس نے فوجی ٹیکنالوجی تعاون کے سلسلے میں 3.5ارب ڈالر کا ابتدائی معاہدہ کرلیا۔ مملکت نے معاہدے پرعملدرآمد کیلئے متعدد شرائط رکھی ہیں۔ اعلیٰ ٹیکنالوجی والی مصنوعات کی تیار ی وبرآمد کے ماہر روسی ادارے ’’روسٹخ‘‘کے سربراہ نے واضح کیا کہ دونوں ملکوں نے 3.5ارب ڈالر لاگت کا ابتدائی معاہدہ کرلیا ہے۔ البتہ سعودیوں نے معاہدے کے نفاذ کیلئے شرط رکھی ہے کہ روس مملکت میں اپنی ٹیکنالوجی منتقل کرے اور وہاں اس کی فیکٹری کھولے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے سامنے اس کا سادہ ترین حل یہ ہے کہ مملکت میں ہلکے پھلکے ہتھیار تیار کرنیوالی فیکٹری کھول دی جائے اس موضوع پر سعودیوں سے گفتگو ہوگی۔ روسی عہدیدار نے توجہ دلائی کہ ان کے ملک نے 5برس قبل سعودی عرب کے ساتھ 20ارب ڈالر کے سودے کئے تھے تاہم عملدرآمد میں مشکل پیش آئی تھی۔