Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 11 اکتوبر ، 2025 | Saturday , October   11, 2025
ہفتہ ، 11 اکتوبر ، 2025 | Saturday , October   11, 2025

مقررہ ضوابط کے مطابق لیڈیز اسپورٹس کلب قائم کئے جائیں، مجلس شوریٖ

ریاض(واس) سعودی مجلس شوریٰ نے مطالبہ کیا ہے کہ مقررہ ضوابط کے مطابق لیڈیز اسپورٹس کلب قائم کئے جائیں۔ نجی اداروں کو اسپورٹس کلب قائم کرنے کے اجازت نامے دیتے وقت پابندی لگائی جائے کہ وہ معذوروں کو بھی سہولتیں فراہم کریں۔ شوریٰ نے اسپورٹس اتھارٹی سے کہا کہ وہ مملکت بھر میں مردو خواتین کیلئے سوشل اسپورٹس پروگرام بڑی تعداد میں شروع کرے۔ پورے ملک میں قومی ٹیموں کے مراکز سے متعلق معلومات مرتب کریں۔ علاقائی اور عالمی مقابلوں میں ٹیموں کی شرکت کے نتائج سے آگاہ کیا جائے۔ ارکان شوریٰ نے توجہ دلائی کہ اس نے گرلز اسکولوں میں ورزش پر پابندی کبھی نہیں لگائی البتہ شرعی ضوابط کا لحاظ کرتے ہوئے اسکولوں میں ورزش کا مضمون نافذ کرنے پر زور دیا گیا تھا۔ 1435ھ کے دوران ایک قرارداد جاری کر کے مطالبہ کیا گیا تھا کہ ورزش کے پروگرام نافذ کرنے کیلئے استانیوں کو خصوصی کورس کرائے جائیں۔ فی الوقت اسی پر اکتفا کیا جائے۔ مجلس شوریٰ نے قانون سیاحت و آثار قدیمہ کی بعض خلاف ورزیوں پر تشہیر کی سزا کا بھی اضافہ کر دیا۔

شیئر: