اسلام آباد ...پانامہ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں نواز شریف ،حسین نواز اور حسن نوازکے خلاف نیب میں ریفرنس دائر کرنے کی سفارش کی ہے ۔ رپورٹ کی جو تفصیلات سامنے آئی ہیں اس میں کہا گیا کہ وزیر اعظم اور ان کے بچوںکی ظاہر آمد ن اور اثاثوں میں واضح تضاد ہے ۔رہن سہن اور ذرائع آمدنی کے درمیان فرق ہے ۔ان کے مالی معاملات نیب ایکشن9کے تحت آتے ہیں۔ جے آئی ٹی نے شریف خاندان کی منی ٹریل پر بھی عدم اعتماد کا اظہار کیا ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ برطانیہ میں ان کے کاروبار سے کئی آف شور کمپنیاں بھی لنک ہیں۔ آف شور کمپنیاں لندن میں پیسے کی ترسیل کے لئے استعمال ہوئیں۔ آف شور کمپنیوں کی لندن میں مہنگی جائدادیں ہیں۔ بڑی کی رقوم کی قرض اور تحائف کی شکل میں بہت سی بے ضابطگیاں ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ مریم نواز کی نیلسن اور نیکسول آف شو ر کمپنیوں کی ملکیت ثابت ہو گئی۔