Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

رونالڈیہنو سیون نے لاہور کا نمائشی میچ 0-2سے جیت لیا

جدہ (ندیم ذکاء آغا) پاکستان میں فٹبال کے فروغ اور سیکیورٹی خدشات کو ختم کرنے کیلئے برازیلی کھلاڑی عالمی شہرت یافتہ فٹبالر رونالڈیہنو نے 6دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ پاکستان کی سرزمین پر 2نمائشی میچ کھیلنے کا فیصلہ کیا. پہلا میچ عبدالستار ایدھی اسٹیڈیم کراچی میں 3-2سے جیتنے کے بعد دوسرا میچ بھی 2-0سے جیت لیا. دوسرا میچ پاکستانی فوج کے زیر نگرانی فورٹریس اسٹیڈیم میں کھیلا گیا. لاہور میں بھی زندہ دلان تماشائیوں نے اس میچ سے بھرپور لطف اٹھایا اور لاہور میں غیر ملکی کھلاڑیوں کے ہمراہ کھیلے گئے پی ایس ایل کرکٹ کے فائنل کی یاد تازہ کر دی.اس فٹبال میچ کی خاص بات یہ رہی کہ رونالڈیہنو سیون کی جانب سے دونوں گول پاکستانی کھلاڑیوں محمد ریاض اور حسن بشیر نے کئے.میچ کھیلنےوالے پاکستانی کھلاڑیوں میں محمد رسول، محمد عیسی، عزیز رزاق، محمد عادل، عدنان، محمد علی،احمد، یوسف بٹ، صدام حسین، کلیم اللہ، سعد اللہ، حسن بشیر، محمد ریاض اور کامران شامل تھے.انٹرنیشنل کھلاڑیوں میں برازیل کے علاوہ برطانیہ، فرانس، ہالینڈ اور پرتگال کے کھلاڑی شامل تھے. ان میں رونالڈینہو کے ساتھ رابرٹ پائرز، ریان گگز، ڈیوڈ جیمز، نیکولس انیلا، جارج بوٹنگ اور لوئس بوامورٹ شامل تھے.بین الاقوامی کھلاڑیوں نے پاکستان میں نمائشی میچز کھیل کر خوشی کا اظہار کیا.پاکستان کو  محبت کرنے والا پرامن اور محفوظ ملک قرار دیتے ہوئے کھیلوں سے پاکستانیوں کےدلی لگاو کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور پیغام دیا پھر ملیں گے. خصوصی طور پر خاطر مدارت پر بھی محظوظ ہوئے. فٹبال کے نمائشی میچوں کیلئے عالمی شہرت یافتہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد اور کسی ڈر خوف کے بغیر کھیل میں حصہ لینے کو آئندہ کیلئے انتہائی خوش کن اقدام کے طور پر سراہا جا رہا ہے.

شیئر: