بیجنگ۔۔۔۔چینی تھنک ٹینک نے کہا ہے کہ پاکستان کی درخواست پرتیسرے ملک کی فوج کشمیر میں داخل ہوسکتی ہے۔ چینی اخبارگلوبل ٹائمز کے مطابق تھنک ٹینک نے کہا کہ جس طرح ہند نے بھوٹان کی درخواست پر سکم سیکٹر میں چینی فوج کو سڑک کی تعمیر سے روکا تھا اسی جواز کے تحت کشمیر میں بھی ایسا ہوسکتا ہے۔ یہ مثال تمام علاقوں پرلاگو ہوگی۔ اگر پاکستان کی حکومت درخواست کرے تو پاک و ہند کے متنازعہ علاقہ کشمیر میںتیسرے ملک کی فوج مداخل ہوسکتی ہے۔